اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت کا اصل چہرہ سامنے آگیا، ڈینگی پر قابو پانے اور مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے ہیلتھ یونٹس کو امن و امان کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی مخالفت یا ناکام بنانے کی سازش خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے اور مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے ہیلتھ یونٹس کو امن و امان کیلئے خطرہ قرار دیدیاہے۔
اس بات کا انکشاف ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گہا ہے کہ ڈینگی متاثرین کے لیے بھیجے گئے ہیلتھ یونٹس بغیر اجازت پشاور کے مختلف علاقوں میں سہولت فراہم کررہے ہیںجس کی وجہ سے کسی بھی کوئی واقعہ پیش آنے کے امکانات موجود ہیں ، متعلقہ ہیلتھ یونٹس کو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخواہ کے ماتحت کام کرنا ہو گا۔