لاہور( این این آئی )اہم سیاسی شخصیات اور مختلف برادریوں کے سربراہوں نے سابق صد رآصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات نتاشہ دولتانہ کے مطابق 25 سے زائد شخصیات نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا
جبکہ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے ۔ نتاشہ دولتانہ کے مطابق لیہ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر یاسر ثمرا ،چیئرمین یونین کونسل فتح پور چوہدری انعام الحق نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ چیئرمین یونین کونسل لیہچوہدری قیصر ارشاد ، سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی علمدار حسین شاہ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے سابق تحصیل ناظم اور سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم مہر غلام محمد ثمرا، پی ٹی آئی کے رہنما سید غفنفر جعفری ، ثمرا برادری کے لیہ میں سربراہ مہر سیف اللہ ثمرا، سابق یوسی ناظمین رشید ناصر ثمرا، محمد عظیم ثمرا نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیاسی رہنما مہر اللہ وسایا، لوہانچ برادری کے سربراہ عبد الرحیم لوہانچ، نوید لوہانچ، سردار شعیب خان، نور محمد خان ،انجمن تاجران کے رہنما بشیر احمد ، مسلم لیگ کے خالد محمود کھرل بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سردار شعیب مصطفی خان چیف بز دار قبیلہ، نور محمد خان ، ملک اسلم بھلر کوٹلہ حاجی شاہ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کرنے والوں میں شامل ہیں۔