پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ دھمکیاں دینے سے پہلے جان لے کہ ہم ۔۔! آصف علی زرداری شدیدمشتعل ،کھری کھری سنادیں

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف جو چاہتا تھا وہی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا لیکن وہ دھمکیاں دینے سے پہلے جان لیں کہ یہ پاکستان ہے اور ہم مسلمان ہیں، پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں ، اگر امریکہ پاکستان کے ساتھ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پہلے اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے، نواز شریف کی حکومت کو صرف جمہوریت کے لئے بچایا ،ہمیں پاکستان کو سخت جدوجہد اور ذہانت سے بچانا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں حلقہ این اے 120کے انتخاب کے حوالے سے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، قمر زمان کائرہ ، شیری رحمان ، عزیز الرحمن چن ، ندیم افضل چن ، اسلم گل اور فائزہ ملک سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پاکستان کا درد ہے اس لیے ٹرمپ کی تقریر سننے کے لئے رات بھر جاگتا رہا، نوازشریف جو چاہتا تھا وہی ٹرمپ نے آج کہا لیکن ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں دھمکیاں نہ دیں ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں ، اگر امریکہ جنگ کرنا چاہتا ہے تو افغانستان میں جا کر لڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں، اگر امریکہ پاکستان کے ساتھ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پہلے اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نریندر مودی کا دوست ہے اس لیے امریکہ میں کوئی لاء بیسٹ مقرر نہیں کیا۔ ہم نے جمہوریت کی خاطر نوازشریف کا ساتھ دیا کیونکہ جمہوریت جتنی بھی خراب ہو وہ آمریت سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے اعمال ایسے نہیں تھے کہ وہ پانچ سال پورے کرتے ،ہمیں پاکستان کو سخت جدوجہد اور ذہانت سے بچانا ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ این اے 120 کا پیپلزپارٹی اور کارکنوں کا الیکشن ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصل میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے اور کارکن این اے 120 میں جیت کے لیے پوری جان لگا دیں،پیپلزپارٹی کی کامیابی ملک میں کامیابی کی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے،آصف زرداری نے کبھی امریکی دبا ؤ قبول نہیں کیا، آصف زرداری نے امریکیوں کی سلالہ ائربیس سے موجودگی کو ختم کیا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی لاہور طلب کر لیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…