پشاور(این این آئی)بزرگ سیاسی رہنما بیگم نسیم ولی خان اور ان کے بیٹے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے درمیان صلح ہوگئی ہے ۔بیگم نسیم ولی اور اسفندیارولی خان میں چار سال قبل شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعد بیگم نسیم ولی خان نے اے این پی ولی کے نام سے علیحدہ پارٹی بھی بنائی تھی۔
دونوں کے درمیان صلح کرانے میں خاندان کے افراد نے اہم کردار ادا کیا۔ بیگم نسیم کی بنائی گئی پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔