اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن شدید اختلافات کا شکار ہوتی چلی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کے بعدمتعدد پارٹی رہنما، وزرا و کارکنان ا نواز شریف سے ناراض ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے خانیوال سے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رحیم یار خان سے خسرو بختیار اس بات پر ناراض ہیں کہ انہیں وفاقی وزارت کیوں نہیں دی گئی۔انہیں وزیر مملکت بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔مذکورہ دونوں رہنمائوں نے آزاد حیثیت سے 2013 کا الیکشن جیتا تھا۔اس حوالے
سے سوشل میڈیا پت خسرو بختیار کی جانب سے ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے چلے جانے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ فیصل آباد سے ڈاکٹر نثار جٹ ، میاں فاروق اور رجب علی بلوچ بھی پارٹی قیادت سے بے حد نالاں ہیں۔واضح رہے کہ اہم لیگی رہنما و رکن اسمبلی عطا مانیکا نے گذشتہ ماہ وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم وہ ان کو راضی نہیں کر سکے۔