اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ دو مرتبہ میاں نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آئے ہیں اور دونوں مرتبہ انہیں اسٹیبلشمنٹ نے ہی اقتدار سے نکال دیا۔تیسری مرتبہ 2013 میں وہ اقتدار میں آئے تو ہم یہ سن رہے تھے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کچھ کمپرومائزز کئے ہیں، 2012میں جو میمو گیٹ سکینڈل تھا، اس میں نواز شریف جب ایک منتخب حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں گئے تھے تو ان کے گواہ کون تھے؟ آرمی چیف جنرل
کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا، جب 2013 میں وہ خود اقتدار میں آ گئے اور عمران خان نے ان کیخلاف دھرنا دیا تو نواز شریف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میرے خلاف سازش کی ہے، اس وقت اپوزیشن پارٹیاں اور پارلیمنٹ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، جیسے ہی نواز شریف 2014 کے دھرنے سے نکلے، اس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کو بھی اگنور کرنا شروع کر دیا، اپوزیشن جماعتوں کو بھی اگنور کرنا شروع کر دیا، پھر انہوں نے اپنی من مانی شروع کی اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔