اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ صارفین کو مہنگی بجلی کے بھی جھٹکے ملنےوالےہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئلے اورگیس سے سستی پیداوار کے بجائے ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی کا حصول ترجیح بنالیاگیا ہےکوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 26 پیسے اور گیس سے 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہےلیکن حکومت سستی پیداوار چھوڑ کر ڈیزل سے 14 روپےفی یونٹ اور فرنس آئل سے 9 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کررہی ہے۔اس بات کا انکشاف نیپرا کی دستاویزات
میں کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق جولائی میں ڈیزل سے 33 کروڑ اور فرنس آئل سے 3 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی۔کوئلے سے پیداوار65 کروڑ یونٹ سے کم ہو کر36 کروڑ یونٹ جبکہ گیس سے بجلی کی پیداوار 18 فیصد سے کم ہو کر17 فیصدرہ گئی18 فیصد سے کم ہو کر17 فیصدرہ گئی ہے جبکہ اگر یہی صورتحال رہی تو جلد ہی نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو ہو جائے گا بلکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستانی عوام کو بجلی بلوں کی صورت میں بھاری رقوم کی ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے ۔