اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نائکوپ کارڈ ،بڑی شرط ختم،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے نائکوپ کارڈ (NICOP) کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نادرا حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی

برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ نادرا نے ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے نائکوپ کارڈ کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نادرا آرڈیننس میں نائکوپ کی شرط ختم کرنے سے متعلق ترامیم کر کے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ نائکوپ کارڈ کی فیس کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے آج تک 70 لاکھ نائکوپ جبکہ 15 لاکھ 70 ہزار پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔قبل ازیں کمیٹی نے وزارت خارجہ کو تمام پاکستانی سفارتخانوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔کنوینر کمیٹی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ اومان میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے یوم آزادی تقریب کے دوران بینر پر نواز شریف کی تصویر لگائی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے باوجود سفارتخانوں میں ان کی تصاویر لگانا قابل مذمت ہے، جبکہ نااہلی کے بعد کس حیثیت میں سفارتخانوں میں نواز شریف کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…