لاہور(آن لائن)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن سے مفاہمت کاکوئی امکان نہیں ،مفاہمت سے متعلق افواہیں بے بنیادہیں ،نوازشریف کاکوئی دشمن نہیں وہ اپنے دشمن خودہیں۔اتوارکے روزلاہورمیں سابق آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل صالح حیات نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،خصوصااین اے 120میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پرآصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مفاہمت کاکوئی امکان نہیں ،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب سے بندہوچکاہے ،پیپلزپارٹی سیاسی حکمت عملی کے تحت اپنے نظریے پرچلے گی ،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کاکوئی دشمن نہیں ،وہ اپنے دشمن کی خودہیں ،این اے 120کاانتخابات پارٹی بھرپوراندازمیں لڑیگی