لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ۔ گزشتہ روز ایم پی اے چوہدری گلزار نے حلقہ این اے 120کی یونین کونسل 59 کا دورہ کیا اور ناراض کارکنوں کو اکٹھا کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آپس میں ناراض لیگی کارکنوں کے درمیان صلح بھی کروادی ۔ اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کے کارکن ہمار اثاثہ ہیں
اور اپنوں میں کبھی کسی پر ناراضگی ہو بھی جاتی مگر اس کو مستقل نہیں رہناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) پاکستان کی سب سے بڑ ی سیاسی جماعت اور یہ حلقہ مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف کا آبائی حلقہ ہے جہاں انہوں نے ہمیشہ الیکشن میں حصہ لیا اور د2013میں بھی انہوں نے اپنے آبائی حلقے میں کامیابی حاصل کی اور اس مرتبہ مسلم لیگ ن کی رہنما بیگم گلثوم نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا ملکی مفاد کیلئے آپسی ناراضگیاں ختم کردیں ۔