منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل،عمران خان،شاہ محمود،جہانگیر ترین کے حلقوں کے بارے میں حیرت انگیزفیصلہ،شیخ رشیدکو بڑا سرپرائزدیدیاگیا

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے حلقے کے انتخابات کا70فیصد کام مکمل کر لیا ‘چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان 3حلقوں ‘وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی اور سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین سمیت کئی قائدین 2/2حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے ‘شاہ محمود قر یشی بیک وقت پنجاب اور سندھ سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے

جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو2حلقوں میں سپورٹ کر نے کے معاملے پرعمران خان پارٹی کا قائل کر نے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں جسکے لیے وہ لاہور ‘میانوالی اور پشاورسے عام انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ شاہ محموقر یشی ملتان اور سندھ کے علاقے سے قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیں گے جبکہ اسد عمر اسلام آباد ‘سابق گور نر چوہدری محمدسرور لاہور ‘عبدالعلیم خان کو لاہور ‘حامد خان ایڈ وکیٹ لاہور ‘شفقت محمود لاہور سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے جن کے علاقوں کے حوالوں سے 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورجلد عمران خان اس حوالے سے معاملات کی حتمی منظور ی دیں گے جبکہ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو2حلقوں میں سپورٹ کر نے کے معاملے پرعمران خان پارٹی کا قائل کر نے میں کامیاب نہ ہوسکے اور تحر یک انصاف کے فیاض الحق چوہان ایک حلقے سے خود الیکشن لڑ نا چاہتے ہیں ۔ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان 3حلقوں ‘وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی اور سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین سمیت کئی قائدین 2/2حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…