جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو لندن جانے سے قبل بڑا جھٹکا، کس اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا؟پیپلز پارٹی میں شمولیت!!

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر زمان رندھاوا نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ انہوں نے یہ اعلان سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں کیا۔ اس اہم ملاقات میں پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور فیصل آباد ڈویژن کے صدر حسن مرتضیٰ بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر تنویر زمان نے آصف علی زرداری کو یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں

پارٹی اور اس ملک کی خدمت کیلئے وقف کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔تنویر زمان اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے والے پہلے سیاسی رہنما نہیں بلکہ موجودہ حکومت کے دور میں کئی مقبول و معروف رہنمائوں نے اپنی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہا اور نئی جماعتوں سے وابستگی اختیار کر لی ، ان میں کئی نام ایسے تھے جو ایک پارٹی کے بانی کارکنوں میں شامل ہوتے تھے اور کئی ایسے جن کی اپنی پرانی پارٹی کیلئے اہم خدمات تھیں ۔ ان میں پیپلز پارٹی کی فردوس عاشق اعوان کا نام قابل ذکر ہے جو اپنی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی تحریک انصاف کے جھنڈے تلے پناہ لی ۔مسلم لیگ ن کے سابق وزیر ثقافت شیخ رشید احمد نے پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد اپنی الگ جماعت عوامی مسلم لیگ قائم کیا اور مخالفین کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹکل سیکرٹری ناہید خان نے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے نام سے الگ سیاسی جماعت قائم کی ایم کیو ایم کی قیادت سے اختلافات کے بعد اپنی پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی بنانے والوں میں مصطفیٰ کمال کا نام قابل ذکر ہے جنہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے نئی جماعت کا اعلان کیا اور دھڑلے سے اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے متحدہ

قائد کے خلاف بیان بازی کا آغاز کیا ۔ان سیاسی رہنمائوں کے علاوہ اور بھی کئی نام ایسے ہیں جو اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ان کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…