پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایک اور بڑا حج سکینڈل،حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے سینکڑوں پاکستانیوں کو کروڑوں روپے کا چونالگادیاگیا،افسوسناک انکشافات

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے سیکڑوں شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔کراچی میں قائم غیررجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے معصوم شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے وصول کرلیے تاہم شہریوں کی شکایت پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے ایجنسی کو سیل کرکے سب ایجنٹ جہانگیر کو حج پر جانے کے خواہشمندافراد کی رسیدوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے

جبکہ ٹریول ایجنسی کا مالک غلام شبیر اور دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کوچند روز قبل ٹنڈواللہ یار سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی کہ شاہراہ فیصل پر واقع ہاشمی ٹریول ایجنسی کے سب ایجنٹ جہانگیر نے حج پر بھجوانے کے عوض ان سے 4لاکھ روپے وصول کیے اور اب روزانہ حج پر بھجوانے کی نئی تاریخ دے کر غائب ہوجاتا ہے۔ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہاشمی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ ٹریول ایجنسی سندھ میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہے اورڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا اس کا مالک غلام شبیر غیر قانونی طور پر سب ایجنٹوں کے ذریعے تقریبا ڈیڑھ سو سے زائد افراد سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرچکا ہے اورایک بھی شخص کو تاحال حج پر روانہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ ہاشمی ٹریول کے نام پر بکنگ کرانے والے افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ایف آئی اے نے سب ایجنٹ جہانگیرکو گرفتار کرکے ہاشمی ٹریول دفترسیل کردیا ہے اور ایجنسی کے مالک غلام شبیر سمیت سب ایجنٹوں فرقان، نعیم اور فواد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…