پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بیگم کلثوم نوازکوسرپرائز دیدیا

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )عوامی تحریک کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی حلقہ این اے 120سے (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا ۔مذکورہ حلقے سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار فیصل میر کی طرف سے دائر درخواست میں بیگم کلثوم نواز،ریٹرننگ افسر،الیکشن کمیشن ،نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی رجسٹریشن ختم ہو چکی اس لئے بیگم کلثوم نواز (ن)لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتیں۔فیصل میر نے درخواست میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے بیگم کلثوم نواز کے اقامہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔کلثوم نواز کے نواز شریف کے زیر کفالت ہونے کے بارے میں اعتراض کو نظر انداز کر دیا گیا اور حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلا ف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر لیا گیاہے ۔جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل 21سے 24اگست تک اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نے بھی ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔ عوامی تحریک کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی حلقہ این اے 120سے (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…