اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بڑی بڑی باتیں عمران خان کو مہنگی پڑ گئیں،عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنادیا

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ٗفیصلہ متفقہ طور پر 5 رکنی کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ٗ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عوامی نمائندگی ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار رکھتا ہے

اور عمران خان کے خلاف کارروائی آئین کے آرٹیکل 103 اے ٗ 204 عوامی نمائندگی ایکٹ اور توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے مختلف کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کسی بھی شخص کی درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے ملک کی مختلف عدالتوں میں توہین عدالت کی ہزاروں درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پٹیشنر نے دائر کی جو کیس کا براہ راست فریق ہے ٗ عمران خان نے یکم جنوری 2017 کو توہین آمیز ریمارکس پر تحریری طور پر معافی نہیں مانگی۔کیس کی سماعت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا تھا کہ توہین عدالت کا معاملہ فرد اور عدالت کے مابین ہوتا ہے ٗالیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کے دلائل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ٗ لیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوز کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…