پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’نواز شریف کی گرفتاری‘‘ گرفتاری سے پہلے کیا کام کر لیں؟ سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے نیب ریفرنسز کے خلاف کشمکش کا مرحلہ شروع ہو گیا، ابھی 3 ہفتوں کا پھر 6 مہینوں کا مرحلہ ہو اس مرحلہ کی ابتدا کل ہوئی جب نیب

راولپنڈی نے نواز شریف ان کے دونوں بیٹوں حسن نواز، حسین نواز، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور طارق شفیع کو نیب لاہور کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ شریف خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ حسن نواز اور حسین نواز پاکستان میں نہیں ہیں۔ یہ مراحل ہم بار بار دیکھیں گے۔ سمن کا بھیجا جانا، گواہ کا ہونا، گواہ کا نہ ہونا ملزم کا پیش ہونا نہ پیش ہونا۔ یہ تمام چیزیں پاکستان کے عدالتی نظام کا لازمی جزو ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ پہلے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی جائے۔ جے آئی ٹی کی تفتیش کو بطور مواد اور شہادت تو استعمال کیا جا سکتاہے لیکن یہ حتمی تفتیش یا چالان نہیں۔ نیب کو تفتیش کرنا پڑے گی اور اس میں جے آئی ٹی کی تفتیش بھی شامل ہوگی۔ نیب کے سامنے جے آئی ٹی کی تفتیش کی 10جلدیں موجود ہیں وہ ان کا جائزہ لے گی اور پھر چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔مزید برآں اگر بعد میں بھی شواہد سامنے آئے تو ان کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے نیب کو یہ بھی اتھارٹی حاصل ہے کہ وہ کسی ملزم کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرسکتی ہے جو شاید 6 ہفتوں میں ممکن نہ ہو گا اس کے لئے وقت درکار ہوگا اور عدالت سے مزید وقت حاصل کرنا پڑے گا، انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق ریفرنس کی سماعت روزانہ ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…