لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے بھی لاہور میں مشاورت کے دوارن بڑا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدرنامزدکردیاگیا۔رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کی مشاورتی اجلاس میں پارٹی صدارت کیلئے نام پرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے
سینیٹرسردار یعقوب کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سردار یعقوب ناصر کو ن لیگ کا قائم مقام صدر بنانے کے فیصلے کی توثیق مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل سے لی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پہلے ہی پارٹی کا صدر بنانے کافیصلہ ہوچکا ہے اورانہیں انٹراپارٹی الیکشن میں پارٹی صدرکے طور پر منتخب کیا جائے گا۔