اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی نے نئی بس سروس کا آغاز کر دیا، مسافر اب ’’ایلی گینس‘‘ اور ’’نیوی گیٹر‘‘ میں سفر کریں، پاکستان میں سائنو ٹرکس سے پہچان بنانے والی ڈائسن آٹو موبائلز لمیٹڈ نے لاہور میں ژونگ تونگ انٹرسٹی بس سروس شروع کر دی ہے۔ بس سروس کی افتتاحی تقریب میں سٹینڈنگ کمیٹی ٹرانسپورٹ پنجاب کے چیئرمین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، ان کے علاوہ پاکستان کی آٹو موبائلز انڈسٹری کے جانے پہچانے
افراد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ کمپنی نے دو طرح کی بسیں پاکستان میں متعارف کرائی ہیں ایک ’’ایلی گینس اور دوسری نیوی گیٹر‘‘ جو یہاں استعمال ہوں گی، یہ انتہائی اعلیٰ معیار کی عالمی بسیں ہیں، یہ بسیں انتہائی آرام دہ، لگژری اور یورپین ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہیں۔ چینی کمپنی ہر سال 25 ہزار بس فروخت کرکے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، یہ بسیں سستی ہیں اس لیے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل میں انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔