کوئٹہ (این این آئی )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کالورالائی سے تعلق رکھنے والے اپنے دیرینہ رفیق سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی قائم مقام صدر مقرر کرنے کا فیصلہ، 17اگست کو دن گیارہ بجے اسلام آباد میں ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی سینٹر ل کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی تفصیلات کے مطابق سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی دیرینہ خدمات اور قربانیوں کو
مدنظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے گریجویشن اور ماسٹرکی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی اپنے آبائی علاقے لورالائی سے 1985ء میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا ،1985ء سے 1988ء تک بلوچستان کے وزیرآبپاشی رہے ،1990ء سے 1993ء تک وزیراعظم محمد نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر ماحولیات رہے ،1995ء سے 1997ء تک سینیٹ کے رکن رہے جبکہ 1997ء میں حلقہ این اے 263سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور میاں محمد نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر ریلوے رہے جبکہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر رہے اور تمام تر مراعات اور پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے سخت حالات میں بھی میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کیساتھ ثابت قدمی سے آمریت کا دور گزاراذرائع کے مطابق پارٹی نے انکی دیرینہ خدمات اور ثابت قدمی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے 17اگست کو دن گیارہ بجے اسلام آباد میں ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی سینٹر ل کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی