بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

جس دن یہ کیس کھلا ان لوگوں کی چیخیں سنائی دیں گی،شیخ رشید نے ن لیگ کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض نا اہل لوگ ایک طرف عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں جبکہ دوسری جانب نظر ثانی اپیلیں بھی دائر کر رہے ہیں ، عوامی تحریک کا دھرناجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے جو پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس دن حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا اس دن ان لوگوں کی چیخیں سنائی دیں گی۔ایک دو دن میں نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس بارے ریفرنس دائر نہ کیا تو تو سپریم کورٹ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے جھوٹے کاغذات جمع کرانے پر بڑی نرمی برتی ہے ورنہ اس کی سزا7 سال ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا اورکوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیراعظم کو پذیرائی نہ ملے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…