عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد ایک اوردھماکہ،تحریک انصاف کی خواتین کی ای میلز بھی منظر عام پر،عمران خان کے پرانے ساتھی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

16  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد ایک اوردھماکہ،تحریک انصاف کی خواتین کی ای میلز بھی منظر عام پر،عمران خان کے پرانے ساتھی نے سنگین الزامات عائد کردیئے،پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ عمران خان نے پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی اور وہ صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں ہمیں ایک اور بڑی کامیابی ملی ٗعمران خان نے پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی۔ اکبر ایس بابر نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے قوم سے جھوٹ بولا کہ کرپشن کے خلاف ہوں ٗکیا آپ نے جنرل حامد خان کو احتساب کمیشن سے ہٹنے پر مجبور کیا اور کیا آپ نے یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ کالی بھیڑوں کو پارٹی میں قبول نہیں کروں گا تاہم آج خود کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے منحرف رہنما نے کہا کہ بینک آف خیبر میں اقربا پروری کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ عمران خان آپ نے اپنے د وست راشد کو بینک آف خیبر میں ڈائریکٹر لگایا۔اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے ای میلز میں نعیم الحق کی شکایات کیں ٗ زہرہ آپا شہید کی ای میل میں بھی نعیم الحق کے کردار پر الزامات لگائے گئے۔ اکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ عمران خان نے پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی اور وہ صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…