اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ٗ جو کیس چل رہا ہے اس پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں رائے نہیں دے سکتا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ جو کیس چل رہا ہے اس پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں رائے نہیں دے سکتا۔ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے۔
الیکشن کمیشن عدالت میں ایک پارٹی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو سات سال قبل پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ہمارے اکاؤنٹس میں کوئی گڑ بڑ نہیں اکبر بابر جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ پارٹی کے بانی رکن ہیں۔ اکبر ایس بابر کو (ن) لیگ کی پشت پناہی حاصل ہے الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس کی کارروائی ملتوی کی جائے کیونکہ یہی کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں ،کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈز دیتے ہیں ۔