جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

کالے جادو کی ترغیب ،نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر پابندی عائدکردی گئی

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’ٹی وی ون‘ کو کالے جادو کی ترغیب پر مبنی مواد نشر کرنے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ پروگرام فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔’ٹی وی ون‘ پر مورخہ 6اگست 2017 ؁ء کو ایک ڈرامہ دکھایا گیا جس میں کالے جادو پر مبنی مناظر دکھائے گئے ۔ پیمرا قوانین کے مطابق اس طرح کے پروگرام دکھانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) کی متعلقہ شق کے مطابق: ’پیمرا لائسنس ہولڈرز کالے جادو یا توہمات پر مبنی اشتہار ات، عطائی ڈاکٹروں یا حکیموں کی ترویج یا اس طرح کے کسی مواد کو فروغ دینے والے پروگرام نہیں دکھائیں گے۔ علاوہ ازیں اتھارٹی نے ٹی وی ون کی انتظامیہ کو مستقبل میں اس طرح کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے ادارہ جاتی نگران کمیٹی کے قیام کا بھی حکم دیا ہے اور پندرہ روز میں اس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…