پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیمل کامران کے پیچھے کون ہے؟الزامات لگانے کی اصل وجہ کیا بنی؟بشارت راجہ بھی بالاخر بول پڑے

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ سیمل کامران برطانیہ اور امریکہ میں شہریت حاصل کرنے کیلئے الزام تراشی کر رہی ہے، اس سارے کھیل میں مرکزی کردار اس کے گاڈفادر کا ہے، اس کا ڈیٹا نادرا کے ریکارڈ میں اس کے شوہر کامران بشیر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر اہلیہ پری گل آغا، صاحبزادے بہروز راجہ اور مسلم لیگی رہنما پروین سکندر گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ ماہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے لیکن میں درگزر کرتا رہا،

میری شخصیت ایسی نہیں جو بیان کی جا رہی ہے، سیمل کامران مجھے بلیک میل کرنا چاہتی ہے، کبھی خود کو میری منکوحہ ظاہر کرتی اور کبھی میری ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئے میرے فیملی کے ساتھ تعلقات کو متنازعہ بناتی ہے حالانکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہا ہوں، میرا اس سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمل کامران کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چیک کر لیں سب میں اس کے شوہر کا نام کامران بشیر درج ہے، نادرا کا ڈیٹا بھی اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ نکاح کی بابت اس کا دعویٰ جھوٹ پر ہے، اس کے خلاف بلیک میلنگ، جھوٹ، جعل سازی اور دھوکہ دہی سے متعلق دو درخواستیں تھانہ شمالی چھاؤنی میں زیر کارروائی ہیں اور ایک دعویٰ سول عدالت لاہور میں زیرسماعت ہے اس کو دوقانونی نوٹس بذریعہ وکیل بھجوائے جا چکے ہیں۔ محمد بشارت راجہ نے مزید کہا کہ سیمل کامران نے برطانیہ اور امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں اس بابت امریکہ اور برطانیہ کے سفارتکاروں کو ہم نے آگاہ کر دیا ہے کہ یہ فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے ایسا کر رہی ہے، اس سارے کھیل میں مرکزی کردار ایک گاڈفادر سرانجام دے رہاہے، میں نے بارہا کہا ہے کہ میرا اس سے نکاح نہیں ہوا اگر نکاح ہوتا تو گواہ ہوتے، نکاح رجسٹرڈ ہوتایا مولوی ہوتا جس نے نکاح پڑھایا ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اسے کوئی گفٹ نہیں دیا اور نہ ہی گاڑی کی رقم لی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…