نواز شریف اور پرویز مشرف مجھ پر لائن مارتے رہے،خوبرو پاکستانی دوشیزہ سابق صدر اور سابق وزیراعظم کیساتھ ہوائی جہاز میں ہونیوالی گفتگو رائیلٹی شو میں سامنے لے آئی

16  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سابق صدر مجھ پر لائن مارتے رہے، اسما راجپوت نامی لڑکی کا نواز شریف اور پرویز مشرف پر الزام، تنقید ہونے پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایچ ٹی وی کے رائیلٹی شو اوور دی ایج کے آڈیشن کے دوران اسما راجپوت نامی لڑکی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کے

سفر کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس پر لائن ماری تھی۔ روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق اسما راجپوت کا رائیلٹی شو میں آڈیشن کے دوران کہنا تھا کہ بزنس کلاس میں سفر کے دوران وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے اس سے باتیں کیں اور نمبر لے کر شام کو کھانے کی دعوت دی۔ اسما نے یہ دعوی بھی کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اس پر سفر کے دوران لائن ماری تھی تاہم ان کا لائن مارنے کا انداز نواز شریف سے زیادہ اچھا تھا۔پرویز مشرف نے وہی سوالات پوچھے اور لائن مارنے کیلئے وہی طریقہ اپنایا جو وزیر اعظم نواز شریف نے اپنایا تھا ۔ لڑکی نے کہا کہ دونوں شخصیات کی دعوت کے باوجود وہ ان کے پاس نہیں گئی۔ اسما راجپوت کی جانب سے سابق صدر اور سابق وزیراعظم پر الزامات کے بعد ان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہےتنقید سے خوش اسما راجپوت نے وضاحت کیلئے فیس بک پر ویڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں نے اوور دی ایج میں لائن والی جو بات کی وہ بالکل سچ ہے، مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جھوٹ وہ لوگ بولیں گے جنہیں شہرت کا شوق ہو مجھے شہرت حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اگر مجھے اس قسم کا کوئی شوق ہوتا تو میں ماڈلنگ کی طرف جاتی۔اس کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ اوور دی ایج ایک ریئلٹی شو ہے اس لیے صرف سچ بولا اور اگر نواز شریف اور پرویز مشرف نے مجھ سے کھانے کا پوچھ لیا تو اس پر ایشو بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسما راجپوت کے الزامات کے حوالے سے نجی ٹی وی کی معروف ہوسٹ صنم بلوچ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر انکشاف کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…