نوازشریف پھر وزیراعظم! ن لیگ کا خفیہ منصوبہ منظر عام پر آگیا‎

14  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاﺅس میں واپسی کیلئے سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیگم کلثوم نواز شریف کو این اے 120 سے الیکشن لڑوا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں آئینی و قانونی طریقے سے واپسی کیلئے بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑا رہے ہیں چونکہ نواز شریف تین دہائیوں سے کامیاب ہوتے آ رہے ہیں اس لئے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کو یقینی سمجھا جا رہا ہے ۔

17ستمبر کو ضمنی الیکشن ہو جائیں گے اور (ن) لیگی حلقوں کے مطابق جیسے ہی الیکشن کمیشن سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آئے گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے جہاں بیگم کلثوم نواز شریف یقیناً حلف اٹھائیں گی۔ جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی استعفیٰ دے دیں گے شاید اسی وجہ سے انہوں نے اپنی رہائش بھی وزیراعظم ہاﺅس میں منتقل نہیں کی۔ شاہد خاقان عباسی کے استعفے کے بعد وزیراعظم کا عہدہ خالی ہو جائے گا جس کے بعد غالب امکان ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا جس کے بعد نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم ہاﺅس جانے کے قابل ہو جائیں گے اور وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر ملک چلائیں گے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ہمسائے ملک بھارت میں بھی پیش آ چکا ہے جہاں بہار کے وزیراعلیٰ لالوپرشاد یادیو نا اہل ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی بیوی کو الیکشن لڑوا کر وزیراعلیٰ منتخب کروایا اور پھر وزیراعلیٰ ہاﺅس میں بیٹھ کر سیاست کرتے رہے۔ ماہرین کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے آگے نہ لانے میں بھی یہی عمل کار فرما ہے جس کی حتمی منظوری آئندہ ایک دو دن میں متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…