اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج پورے پاکستان میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں، اسی طرح پاکستان میں آرمی کی طرف سے واہگہ بارڈر پر بھی رات بارہ بجے 70 ویں جشن آزادی کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں واہگہ بارڈر پر نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا بلکہ ایشیا کی تاریخ کا سب سے اونچا جھنڈا لہرایا جائے گا، اس پاکستانی
جھنڈے کی بلندی 400 میٹر ہو گی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اس پرچم کو لہرائیں گے، واہگہ بارڈر پر 70 ویں جشن آزادی کی بڑی تقریب ہو گی۔ یہ پاکستان کا بڑا پرچم اور دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم ہے۔ یہ پاکستانی پرچم دور تک دیکھا جا سکے گا، واہگہ بارڈر پر بھارت نے کئی بار اپنا پرچم لہرانے کی کوشش کی، پرچم پھٹ جاتا تھا یا پھر گر جاتا تھا۔