بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاویدہاشمی نوازشریف کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے،عمران خان پر سنگین الزامات،لاہور ریلی میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ احتساب کی بجائے نوازشریف سے انتقام لیا جارہاہے ٗ پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہوگا ٗ ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے ٗ عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں سیاسی مہرے ہیں ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں سویلین حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا لیکن پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دونوں لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں ٗجب میں نے حالات دیکھے تو انہیں سمجھایا کہ یہ حرکتیں نہ کرو چار سال بعد نواز شریف چلا جائیگا ٗعوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو لیکن انہوں نے یہ حماقت کرکے سابق وزیر اعظم کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوبھی سویلین حکومت آتی ہے اسے بر داشت نہیں کیا جاتا انہوں نے کہاکہ لاہور میں لاکھوں لوگ نکل آئے ہیں یہ کس لئے کھڑے ہیں ؟ عوام چاہتے ہیں ووٹ کا احترام ہونا چاہیے سڑکوں پر نکلنے والے لوگ پوچھ رہیں کہ ہم نے کروڑوں ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا اور چند لوگوں نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے رانا تنویر حسین ٗ سعد رفیق ٗ شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کو حالات سے آگاہ کرتا رہا ہوں انہوں نے کہاکہ مسجد میں نماز کے دوران عابد شیر علی اور رانا تنویر حسین کو بتایا تھا کہ حالات ٹھیک نہیں آپ اپنے معاملات ٹھیک کریں ورنہ مارے جائیں گے مگر وہ اقتدار میں تھے اور میری بات کو اہمیت نہیں دی ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے نوازشریف کے ساتھی بھی ذمہ دار ہیں میں نے کہا تھا کہ آپ معاملات سنبھال لیں ورنہ آپ کا بیڑا غرق ہو جائیگا ۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے سامنے یہی منصوبے تیار ہورہے تھے وہ نوازشریف کو بر داشت نہیں کر تے ٗ نواز شریف ان کیلئے ناقابل بر داشت ہوگیا تھا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ ٹی وی چینلز کا کنٹرول کہاں سے ہے ؟جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کا صدر رہا ہوں ٗ عمران خان سے صدارت نہیں مانگی عمران خان نے منتیں کر کے صدارت دی اور نہ ہی میں نے عمران خان سے کبھی ٹکٹ مانگا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…