جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ریلی کے اختتام کے فوراًبعد نوازشریف نے16اگست سے ایک اوردھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا،کھلبلی مچ گئی

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اگلا پڑاؤ جنوبی پنجاب ہوگا،سابق وزیراعظم 16اگست کو اپنی تحریک کے اگلے مرحلے میں لاہور سے جنوبی پنجاب کا سفر کریں گے،مسلم لیگ (ن)جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے سابق وزیراعظم میا ں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں،مسلم لیگ(ن)کے مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ مشن کی کامیابی کے بعد اگلا سفرجنوبی پنجاب کی طرف کریں گے۔

سابق وزیراعظم 16اگست کو لاہور سے براستہ فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا رخ کریں گے،ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی طرف سے آج 14اگست کو اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)کے سینئرراہنماؤں نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد میاں نوازشریف اپنی تحریک کا اگلارخ جنوبی پنجاب کی طرف کریں گے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا بھی کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کا قافلہ رکنے والا نہیں ہے ،نوازشریف کا اگلا پڑاؤ فیصل آباد،ملتان اور ڈیرہ غازی خا ن کی طرف ہوگا۔رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد آئین کے تابع ہے۔دریں اثناء میاں نوازشریف کے اگلے پڑاؤ کی اطلاعات ملتے ہی مسلم لیگ(ن)جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کا جب بھی اشارہ ملا ،ہم ان کی ہرکال پر لبیک کہیں گے،ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 16اگست کو لاہور سے فیصل آباد ،ملتان اور ڈیرہ غازی کا رخ کریں گے۔

تاہم ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا۔میاں نوازشریف جب بھی جنوبی پنجاب کارخ کریں گے ،انتہائی مختصرنوٹس پر جنوبی پنجاب سے لاکھوں کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے۔جنوبی پنجاب کے لاکھوں کارکنان میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…