اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کے استقبال کیلئے کن سے بار بار رقم مانگی جاتی رہی جس پر وہ شخصیات تنگ آ کر غائب ہو گئیں؟ اہم انکشافات!!

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل 92 نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر انکے استقبال کیلئے تاجروں سے بڑی رقوم کا مطالبہ کیا جاتا رہا جس پر وہ تنگ آ کر غائب ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق بار بار رقم کے مطالبہ سے تنگ آکر مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے عہدیدار غائب ہوگئے،کوئی ملک سے باہر تو متعدد نے میاں نوازشریف کے استقبال کے بجائے

مری،کاغان،ناران اور دیگر شمالی علاقہ جات کی سیر کو ترجیح دی،صرف چند عہدیدار قیادت کو خوش کرنے کیلئے آزادی چوک پہنچے۔دوسری جانب نواز شریف کی ریلی کے دوران عابد شیر علی کی آمد کے موقع پر چور آیا چور آیا کے نعرے لگ گئے سابق وزیر اعظم کی گاڑی کے قریب بھی چور چور کے نعرے لگتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ریلی جب لاہور پہنچی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے عابد شیر علی کو دیکھ کر دیکھو دیکھو کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے بلند کردیئے۔عابد شیر علی نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نعرے لگانے والوں کو نظر انداز کردیا، اور رسمی انداز میں کارکنان کے سامنے ہاتھ ہلاتے رہے۔علاوہ ازیں اس سے قبل وزیر توانائی عابد شیرعلی نے اسلام آباد سے نکلنے والی ریلی میں اپنی پوری توانائی صرف کردی۔ شیرآیا شیرآیا کے نعرے لگاتے اور دھوپ میں سفر کرتے عابد شیر علی کا رنگ بھی کالا پڑ گیا۔وزیر توانائی مختلف مقامات پر گاڑی کی چھت پرکھڑے ہوکر ہاتھ لہراتے ہوئے لیگیوں کا لہو گرماتے رہے، عابد شیر علی ریلی کے پہلے روز سے ہی فُل چارج دکھائی دیئے، پنڈی سے لاہور تک گاڑی پر چڑھے لوگوں میں بجلی بھرتے رہے۔بجلی بھرے وزیر کہیں جوش میں ہو ش نہ کھو بیٹھیں اس لئے ریلی میں موجود گارڈ کبھی ان کی قمیض تو کبھی ٹانگیں پکڑ کران کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے، عابد شیر علی نے نواز ریلی میں اتنی سیاست چمکائی کہ ان کا رنگ بھی کالا پڑ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…