مریدکے (این این آئی ) قیامت خیز گرمی کے باوجود ہزاروں لوگ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے امڈ آئے * میاں نواز شریف کی آمد سے قبل رانا تنویر حسین نے دس بکروں کا صدقہ دیا* مرکزی انجمن تاجران پیراں منڈی کی طرف سے پچاس دیگیں استقبال کیلئے آنے والوں میں تقسیم کیں* نواز شریف خطاب میں مریدکے کو کامونکی سمجھ کر پکارتے رہے * ماروی میمن ایک واری فیر شیر کے نعرے لگواتی رہیں*
امیر مقام جوش خطابت میں آبدیدہ ہو گئے * خواجہ آصف کو خطاب سے روک کر میاں نواز شریف نے خطاب کیا * نارووال، شکر گڑھ، ظفر وال اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کارکن بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے مریدکے میں موجود تھے* خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین نواز شریف سے سرگوشیاں کرتے رہے *رکن اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ کی قیادت میں کارکنوں نے نواز شریف کی آمد پر درجنوں کبوتر فضاء میں چھوڑے *نواز شریف نے چھتری کے سائے تلے خطاب سے انکار کر دیا ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مریدکے میں پرجوش خطاب کیا ۔نواز شریف نے اسلام آباد سے مریدکے تک مختلف مقامات پر خطاب کئے تاہم نواز شریف نے مریدکے میں انقلاب کا لفظ استعمال کیا ۔نواز شریف نے عمران خان، شیخ رشید ، علامہ طاہر القادری کا ذکر تک نہ کیا ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مریدکے آمد پر لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور شیخ رشید کے پتلوں کو خوبصورت ملبوسات اورپشاوری چپل پہنا کر نذر آتش کر دیا ۔مرکزی انجمن تاجران پیراں منڈی کی طرف سے پچاس دیگیں استقبال کیلئے آنے والوں میں تقسیم کیں نواز شریف خطاب میں مریدکے کو کامونکی سمجھ کر پکارتے رہے