ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

توہین عدالت، غداری،نوازشریف کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت ن لیگ پر بھی پابندی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور ان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست گزار میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کی تقاریر توہین عدالت اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں،

سپریم کورٹ نواز شریف کے تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔دریں اثناء قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے گئے۔ ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ (ن) کا مطلب نواز ہے اور نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں لہٰذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ (ن) کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست گزار میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…