لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبا ل کیلئے ساؤنڈ سسٹم نصب کرتے ہوئے الیکٹریشن کو شدید کرنٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہزاد نامی الیکٹریشن
شاہدرہ موڑ پر ساؤنڈ سسٹم نصب کر رہا تھاکہ اس دوران اسے شدید کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد الیکٹریشن کو گنگا رام ہسپتال ریفر کر دیا ۔