پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

انقلاب اور تبدیلی کا فیصلہ۔۔نواز شریف کے سڑکوں پر آنے کے اعلان کے ساتھ ہی ریڈزون کی حفاظت کیلئے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی مریدکے میں دھواں دار تقریر ، انقلاب اور تبدیلی کا اعلان ، نا اہلی فیصلے کے خلاف اور ووٹ کا احترام کرانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال کا انتظار کرنے کا پیغام۔ دوسری جانب ریـڈزون کی حفاظت کیلئے لگائی

جانیوالی کنٹینروں کی دیوار ہٹا دی گئی، اسلام آباد میں ہلچل، سیاسی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں۔تفصیلات کے مطابقمریدکے میں خطاب کرتے ہوئے آج سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کو انقلاب کیلئے کال کے انتظار کا کہاہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر نہ صرف عدلیہ مخالف بلکہ اس میں آنیوالے دنوں کیلئے ایک خطرناک پیغام بھی پوشیدہ ہے۔واضح رہے کہ آج ایک حکم کے تحت اسلام آباد میں ریڈ زون جس میں سپریم کورٹ ، قومی اسمبلی ، ایوان صدر اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں کی حفاظت کیلئے موجود کنٹینرز اور رکاوٹیں صاف کر دی گئی ہیں۔ سیاسی، عوامی حلقوں کے مطابق ن لیگ اور اس کے قائد نواز شریف جلد ہی کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو کہ آئندہ آنے والے دنوں میں گرم ہوتے سیاسی ماحول کی حرارت میں بے پناہ اضافہ کردے گا جبکہ ذرائع کے مطابق جلد ہی ن لیگ ریڈ زون میں سپریم کورٹ کے سامنے کسی سیاسی اجتماع کا بھی اعلان کرنے والی ہے جس کی وجہ سے یہ رکاوٹیں ہٹائی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…