اسلام آباد (آن لائن)چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، چینی نائب وزیراعظم اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ 14 اگست کو 70 ویں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے،
مارچ میں پیپلز لبریشن آرمی کے چاک و چوبند دستے نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی،چینی نائب وزیراعظم صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے،دورے کے موقع پر سی پیک کے حوالے سے اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔