اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

لیگی کارکنوں پر ڈالروں کی بارش کر دی گئی

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اپنے لاہور سفر کی جانب رواں دواں ہیں ۔گزشتہ رات جب قافلہ گوجرانوالہ پہنچا تو لیگی کارکنوں میں ڈالروں کی بارش کر دی گئی،ڈپٹی میئر پہلے گوجرانوالہ میں کارکنوں پر نوٹ نچھاور کرتے رہے لیکن اس کے بعد لیگی رہنما رضوان اسلم نے ن لیگ کے متوالوں پر ڈالر نچھاور کر دیئے جس سے کارکنوں میں جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا،لیکن کچھ دیر بعد ہی مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے انہیں مزید غیرملکی کرنسی نچھاور کرنے سے روکدیا۔

دریں اثناسابق وزیر اعظم نواز شریف کی گجرات اور گوجرانوالہ میں کئی گئی تقاریر کیخلاف لاہورہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے ‘ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں عدالت عظمٰی سے اپنی نا اہلی کو سازش قرار دیا اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر الزام لگا رہے ہیں‘نواز شریف کی تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا عدالت سے درخواست ہے کہ وہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کاررواائی کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گجرات اور گوجرانوالہ میں کئی گئی تقاریر کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی نا اہلی کو سازش قرار دے دیا اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر الزام لگا رہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کی تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کاررواائی کی جائے۔واضح رہے کہ نواز شریف نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران لیگی کارکنا ن سے متعدد مواقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کروڑوں لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر منتخب کیا اور پانچ افراد نے رسوا کر کے نکا ل دیا ،یہ اقدام عوام کے ووٹوں کی توہین ہے ،میں یہ توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں بھی نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کو چیلنج کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…