پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی میں کتنے لوگ تھے؟ خفیہ اداروں کی رپورٹ منظر عام پرآ گئی !!

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری ہے، گزشتہ روز نواز شریف ریلی کی شکل میں جہلم پہنچے ۔ مختلف لوگ نواز شریف کی ریلی کے شرکاءکی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے قائم کر رہے ہیں۔ ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں 50 ہزار سے زائد افراد شریک تھے نجی ٹی وی چینل نیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں 12

سے 15 ہزار لوگ موجود تھے، خفیہ اداروں کے مطابق 8 ہزار افراد اور 300 گاڑیاں ریلی میں شریک تھیں۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے مطابق نواز شریف کی جہلم میں ریلی کے شرکا کی تعداد 5 سے 6 ہزار اور پیپلز پارٹی کے مطابق ریلی میں 5 سے 7 ہزار افراد شریک تھے۔لاہور: مشن جی ٹی روڈ کے تیسرے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ جہلم سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ آج نواز شریف کا قیام گوجرانوالہ میں متوقع ہے۔ جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ شب نواز شریف نے جہلم کے ہوٹل میں قیام کیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں نوازشریف کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری پہنچ گئی ہے۔ ملتان، ساہیوال اور وہاڑی سے پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی لاہور طلب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کا جہلم پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا جہاں استقبال کے لیے آئے ہوئے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ایک منٹ میں پانچ ججوں نے فارغ کر دیا گیا جو کروڑوں عوام کے ووٹوں کی توہین ہے۔نواز شریف نے عوام سے کہا کہ آپ کو بھی پوچھنا چاہیے کہ جب میں نے کرپشن نہیں کی تو پھر کیوں نکالا گیا؟۔ میرے ہاتھ اور دل صاف ہے جو پاکستان کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں مجھے کیوں نکالا جبکہ میں نے ملک کی امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…