اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے حق میں بینر لگوانے والوں کی شامت آ گئی، اتنے پیسے کہاں سے آئے، ایف بی آر نے کس کس کا کھاتہ کھول لیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی کی صورت میں آمد کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ اور بینرز کی مد میں جمع کی جانے والی رقم کے حوالے سے ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں اور جن جن لوگوں نے رقم فراہم کی ان کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں،
ان افراد کو ایف بی آر کے ذریعے نوٹس بھیجے جائیں گے، ایسے تاجر اور افراد جو چند ہزار ٹیکس دینے سے گھبراتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما کو کیسے لاکھوں فنڈز کی صورت میں دے دیے۔ جن افراد نے یہ فنڈز دیے ہیں ان افراد کے بارے میں دیکھا جائے گا کہ انہوں نے ٹیکس کی مد میں کتنی رقم دی ہے، ایک قومی اخبار کے مطابق چند دن قبل مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رہنما کی طرف سے تاجروں، صنعت کاروں اور دیگر لوگوں سے ایک کثیر رقم اکٹھی کی گئی، جس کا مقصد تشہیری بینر اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ برداشت کرنا تھا۔ ان تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک روز قبل ہی اپنے ساتھ رقم لانے کا کہا گیا تھا جو مسلم لیگ (ن) کے قریبی تھے وہ تو اپنے ساتھ کیش لے آئے، مگر کچھ نے اس پر خاموشی اختیار کر لی، اس میٹنگ میں 249 تاجروں نے شرکت کی، اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کی سیٹوں پر اہم تاجر سب سے آگے موجود تھے، مصری شاہ، لوہا مارکیٹ، لنڈا بازار، ہال روڈ کے تین تاجر رہنما، منٹگمری روڈ، انار کلی، گنپت روڈ پیپر مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، اردو بازار، علامہ اقبال ٹاؤن سمیت متعدد مارکیٹوں کے تاجروں کی جانب سے کیش رقم دی گئی۔