پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آج سے 19 سال پہلے نوابزادہ نصر اللہ نے نواز شریف کے بارے میں کیا کہا تھا؟ حیران کن انکشاف!!

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کے اہم انکشافات۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ شو کروایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ریلی میں لاکھوں لوگ ہیں لیکن حقیقت میں ہزاروں

ہیں، فرض کریں اگر لاکھوں لوگ بھی ہوںتو کیا فرق پڑ جائے گا؟ ان کی سزا ختم تو نہیں ہونی، ان کے ریفرنسز ختم تو نہیں ہوں گے۔ نواز شریف صرف پاور شو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کیا، اگر انہوں نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہوتا تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب جب نواز شریف خود پھنس چکے ہیںتو وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آرٹیکل 62 اور 63ختم ہو جانا چاہئے، 1999 میں جب نواز شریف کی حکومت ختم ہو گئی تھی تو ان کی اہلیہ کلثوم نواز باہر نکلی تھیں، اس وقت وہ نوابزادہ نصر اللہ کے پاس بھی گئیں کہ نواز شریف کی جان بچائی جائے، اور ملک میں جمہوریت بحال کی جائے، اس وقت کلثوم نواز کی درخواست پر نوابزادہ نصر اللہ اور تمام جماعتیں نواز شریف کی جان بچانے کیلئے کوشش کرنے لگیں تو نواز شریف نے راتوں رات معاہدہ لکھا اور بال بچوں سمیت باہر فرار ہو گئے، اس وقت نوابزادہ نصراللہ نے نواز شریف کے بارے میں ایک جملہ کہا تھا کہ ’زندگی میں بڑی سیاست کی ہے، پہلی دفعہ کسی کاروباری پر اعتمادکیا تھا ، آج پتہ چلا ہے کہ کاروباری اور سیاستدان میں فرق کیا ہوتا ہے؟ نواز شریف ایک کاروباری آدمی تھا اسلئے نقصان دیکھ کر معاہدہ کرکے نکل گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…