اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف 27 سال بعد پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں قیام کریں گے اور اپنی ماضی کی یادیں تازہ کرینگے ، اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس بننے سے قبل اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں نواز شریف راولپنڈی میں قیام کیا کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف (آج) جمعرات کو تقریبا 27 سال بعد پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں قیام کریں گے ۔ وہ ریلی کے ساتھ تھے تاہم انہوں نے بدھ کی شب پنجاب ہاؤس میں گزارنے مکا فیصلہ کیا ۔
اس سے پہلے نواز شریف 1985 سے 1988 تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے تو وہ جب اسلام آباد آتے تھے تو پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں قیام اور اجلاس منعقد کرتے تھے ۔ اس وقت تک اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس تعمیر نہیں ہوا تھا جس کے بعد وہ وزیر اعظم بھی بن گئے تھے 90 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں قیام کررہے ہیں ۔ یہ عمارت انتہائی تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور نواز شریف کی اس سے ماضی کی کئی یادیں منسلک ہیں ۔