اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں عام لوگوں کی بجائے ویسٹ کوٹ پہنے افراد کی تعداد زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اس ریلی میں پینٹ شرٹ اور جوتے پہننے والے لوگ دکھائی نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانے درجے کے لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہو کر
تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ کاروباری لوگ ابھی تک سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی کا حصہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ریلیوں میں لوگ ان کی صورت دیکھنے کی خاطر ریلی کے آگے الٹے پاﺅں چلتے تھے تاکہ انہیں ایک نظر دیکھ سکیں اور جب ریلی گزر جاتی تھی تو وہاں لوگوں کے ٹوٹے ہوئے جوتے ملتے تھے اگر ایسے لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تو پھر ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔