جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’شہر اقتدار سے واپسی ‘‘ میاں نواز شریف نے اسلام آباد سے رخصتی کے وقت آخری جملہ کیا کہا ؟ 

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود حوصلہ بلند ہے‘ میرے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا  تھا۔ بدھ کو   پنجاب ہائوس میں لاہور روانگی سے قبل نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود حوصلہ بلند ہے ملکی  پیداوار میں 5.3 فیصد ترقی ہوئی ملک میرے دور میں ترقی کررہا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لاہور روانگی کے لئے پنجاب ہائوس سے نکلے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے انہیں گلے لگا کر رخصت کیا

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے ہمراہ تھی‘ کارکنوں نے پارٹی جھنڈے اور نواز شریف کی تصویر والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ بدھ  کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  لاہور روانگی کے لئے گیارہ  بج کر بیالیس منٹ پر پنجاب ہائوس سے نکلے۔ اس موقع پر  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر مسلم لیگی  رہنما پہلے  سے ہی ان کے استقبال کے لئے گاڑی کے پاس موجود تھے محمد نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار  گلے ملے اور انہیں الوداع کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…