اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشن جی ٹی روڈ، نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک کا سفرتین دن میں مکمل ہو گا ۔ قافلہ آج صبح 10بجے پنجاب ہاؤس سے نکلے گا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دورکےاضلاع سے
قافلےوزرا،ایم ایل ایزاورضلعی صدورکی قیادت میں پہنچ گئے۔ قافلوں کےشرکاءراولپنڈی اوراسلام آبادکےہوٹلزاورگیسٹ ہاؤسزمیں قیام پذیرہیں جبکہ نزدیکی علاقوں کےلوگ علی الصبح پہنچیں گے۔قافلےاورگروپ تشکیل دےدیےگئے،ترجمان موٹر وے کے مطابق آج جی ٹی روڈپرراولپنڈی سےلاہورتک چھوٹی بڑی ریلیاں گزریں گی۔ٹریفک حکام کے مطابق ریلیوں کی وجہ سےمعمول کےٹریفک میں خلل آسکتاہے، لاہور،گوجرانوالہ سےراولپنڈی،اسلام آبادجانےکے لیےموٹروےاستعمال کریں۔لاہورسےراولپنڈی جانیوالی ٹریفک کوسرائےعالمگیرسےمنڈی بہاءالدین موڑدیاجائےگا، آج ٹریفک کابہاؤسواں اڈاراولپنڈی سےجہلم تک زیادہ ہوگا،ترجمان موٹروے کے مطابق جہلم سےراولپنڈی آنیوالاٹریفک سوہاوہ اورگوجرخان سےچکوال روڈپرموڑدیاجائےگا۔ہیوی ٹریفک کوآج روک دیاجائےگا۔پشاورسےلاہورجانےوالےموٹروےکااستعمال کریں، گجرات،لالہ موسیٰ،گوجرانوالہ اورکالاشاہ کاکوایریامیں ٹریفک معمول کےمطابق ہوگا۔مندرہ سےٹریفک کوچکوال موڑاورچک بیلی سےبجانب چکری موڑدیاجائےگا۔ترجمان موٹروے نے ہدایت کی ہے کہ جی ٹی روڈپربلاضرورت سفرکرنےسےگریزکیاجائے۔