اسلا م آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نوازشریف ججوں اور فوج کو جوڈو کراٹے کا پیغام دینا چاہتا ہے ، وہ نہیں چاہتا کہ اس کا ٹرائل ہو ، جی ٹی روڈ پر آنا نوازشریف اپنا اور اپنے خاندان کا ٹرائل رکوانا چاہتا ہے اور اداروں سے تصادم چاہتا ہے ۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم جی ٹی روڈ پر آکر ججوں اور فوج کو جوڈو کراٹے کا پیغام دینا چاہتا ہے ، نوازشریف کا سڑک پر آنے کا مقصد اپنے اور اپنے خاندان کا ٹرائل رکوانا ہے ۔نوازشریف جی ٹی روڈ پر آکر اداروں سے تصادم چاہتے ہیں