بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

نوازشریف نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ سے بالاتر ہوکر ملک کی ایک ادنیٰ سی خدمت کرنا چاہتا ہوں ٗ 70سال میں ایک بھی وزیر اعظم کی مدت پوری نہیں ہوئی ٗادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کرینگے تو ملک آگے نہیں جاسکتا ٗ میڈیا ٗ سول سوسائٹی اور سب کو ملکر ایک سمت تعین کر نا ہوگا ور نہ ملک نہیں چل سکتا ٗ پنجاب ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ 70 سال میں ایک بھی وزیراعظم کی مدت پوری نہیں ہوئی،

ٹھوکریں کھائیں لیکن ہم پاکستان کی سمت کا تعین نہیں کرسکے ٗمیڈیا، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں کو مل کر جوابات تلاش کرنے چاہئیں۔نواز شریف نے کہاکہ میرے مقاصد اب ذاتی نہیں بلکہ ملک اور قوم کے لئے ہیں اور وزارت عظمیٰ سے بالاتر ہو کر اس ملک کی ایک ادنیٰ سی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کہہ رہا ہوں کہ عوام کی حکمرانی اور مینڈیٹ کی عزت ہونی چاہیے ٗچار سال جو اقتدار میں گزارے وہ میں ہی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کرینگے تو ملک آگے نہیں جاسکتا، میڈیا ، سول سوسائٹی اور سب کو مل کر ایک سمت کا تعین کرنا ہوگا ورنہ ملک نہیں چل سکتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بڑے لوگوں نے مشورہ دیا کہ جے آئی ٹی کے سامنے نہیں جانا چاہیے تاہم میں یہ تاثر نہیں دینا چاہتا تھا کہ ہم کسی انکوائری سے بھاگ رہے ہیں۔میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ قومی خزانے کی امانت میں کوئی خیانت نہیں کی بلکہ قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے ٗمیں حالات کی خرابی نہیں بلکہ تصحیح چاہتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے تجویز دی کہ ملک میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایک بڑا مباحثہ ہونا چاہیے اور روزمرہ کے تماشے کو ختم ہونا چاہیے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ کروڑوں لوگ ووٹ دیں اور بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا جائے ٗیہ مناسب نہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ بڑے لوگوں نے مشورہ دیا کہ مجھے جے آئی ٹی کے سامنے نہیں جاناچاہیے تھا۔

تاہم میں نے اس لیے قانون کی پاسداری کی کیونکہ میں حالات کی خرابی نہیں بلکہ تصحیح چاہتا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ میں قومی خزانے کی امانت میں خیانت نہیں کی ،میرے لئے یہ کنٹری بیوشن بہت بڑی اور قابل فخر ہے ۔ نواز شریف نے کہاکہ میں عدلیہ پر دباؤ نہیں ڈال رہا، صرف گھر جارہا ہوں، جی ٹی روڈ کئی دنوں سے نہیں دیکھی اس لیے وہاں سے جانا چاہ رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…