ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی، شہروں کے نام جاری

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا

امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور ڈویژن،فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواو ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی 12،گڑھی دوپٹہ04، لاہور03، اور پاراچنار میں03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…