کراچی (آئی این پی ) کل رات رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا،چاند گرہن 12 بجکر 18 منٹ پر شروع اور ایک بجکر 51 منٹ پر ختم ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا ۔چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی رات 8
بجکر 50 منٹ پر ہوگا جس دوران چاند کو جزوی گرہن 10 بجکر 23 منٹ پر لگے گا اور اس کی روشنی مدہم ہو جائے گی ۔جزوی چاند گرہن 12 بجکر 18 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام ایک بجکر 51 منٹ پر ہوگا جب کہ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا ۔