لاہور ( آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کی صدارت کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کے تحت نواز شریف کی نااہلی کے بعد وہ پارٹی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے، قانون کے مطابق نواز شریف پارٹی اجلاس میں شرکت بھی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے درخواست میں نشاندہی کی کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نواز شریف کے نام سے رجسٹرڈ مسلم لیگ (ن) کا کوئی وجود نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اپنی سیاسی جماعت کی صدارت کرنا ملکی خواتین کی خلاف ورزی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے اور اجلاسوں میں شرکت کرنے سے روکنے کے احکامات صادر کریں۔