ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کیلئے مالی معاونت،سکالرشپس اسکیمیں متعارف کروادیں

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کے لئے مالی معاونت /سکالرشپس اسکیمیں متعارف کردی ہیں ٗ مالی معاونت اسکیموں میں فنانشل اسسٹنٹ سکیم ٗ ارن ٹو لرن سکیم ٗ میرٹ سکالرشپ سکیم ٗ سکالرشپ فار ویمن ٗ آؤٹ ریچ سکالرشپ سکیم ٗ فیس انسٹالمنٹ سکیم ٗ فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ ٗ ایلومینائی /سپانسرڈ سکالرشپ اور سکالرشپ فار کمیونیٹیز شامل ہیں ٗ

ان منصوبوں کے لئے یونیورسٹی بجٹ میں 17۔کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جیل کے قیدیوں ٗ خصوصی طلبہ و طالبات اور تعلیم سے محروم خواتین کے لئے مفت تعلیمی پالیسی بھی موجود ہے” طلبہ کے نام پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ داخلہ فیس کی ادائیگی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہئیے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ بحیثیت ایک میگا یونیورسٹی ٗ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ٗ غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے’ سٹوڈنٹس سپورٹ نظام’ کے دائرہ کار کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالی معاونت اور مختلف سکالرشپس کے ذریعہ زیادہ سے ریادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لایا جاسکے۔ سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلے جاری ہیں ٗ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلوں کے بارے میں تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…