کراچی (این این آئی)سابق صدراوراے پی ایم ایل کے سربراہ پرویزمشرف نے ایم کیو ایم سے اتحاد اور لیگی دھڑوں کو متحدکرنے کے لئے رابطے تیزکردیئے ہیں،ذرائع کے مطا بق سابق صدرپرویزمشرف کے اہم ترین لیگی رہنماوں سمیت ایم کیوایم کے رہنماوں سے رابطے ہوئے ہیں ذرائع نے ان رابطوں کامقصدایم کیوایم کے دھڑوں کومتحدکرنا اورحکمران مسلم لیگ(ن) ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کیخلاف آئندہ انتخابات میں ایک بڑا سیاسی اتحادتشکیل دینا بتایا ہے۔
تاہم فی الحال ایم کیوایم کی قیادت نے اس حوالے سے پرویزمشرف کوکوئی حتمی جواب نہیں دیاہے ذرائع نے بتایاکہ متحدہ قیادت کواس حوالے سے راضی کرنے کے لئے سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارااورعشرت العبادخان کے درمیان جلد ایک ملاقات بھی متوقع ہے جس میں سابق گورنراورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگرامورپراہم بات چیت کریں گے اورحکومت مخالف اتحادکے حوالے سے بھی کوئی اہم پیش رفت کاامکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدرپرویزمشرف نے حکومت مخالف اتحادبنانے کے علاوہ پاکستان میں موجوداپنے پارٹی رہنماوں کوہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کاآغازکریں اوراس مہم کے دوران ملک بھرکے عوام کوپارٹی کے منشورکے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ پرویزمشرف نے ایم کیو ایم سے اتحاد اور لیگی دھڑوں کو متحدکرنے کے لئے رابطے تیزکردیئے ہیں تاہم فی الحال ایم کیوایم کی قیادت نے اس حوالے سے پرویزمشرف کوکوئی حتمی جواب نہیں دیاہے